پاکستانی نژاد برطانوی باکسر سائبر حملے کی زد میں آگئے

حملے کے بعد عامرخان اوران کی بیوی نے دبئی کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی کہ ان کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا ہے

حملے کے بعد عامرخان اوران کی بیوی نے دبئی کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی کہ ان کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا ہے:فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی سائبر حملے کی زد میں آ گئے ہیں۔


مشہور باکسر کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا، عامر خان نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دن 2 بجے سے میرا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا ہے لہٰذا میرے نمبر پر میسجز یا کال نہ کریں، اس حملے کے بعد عامر خان اور ان کی بیوی نے دبئی کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی کہ ان کا موبائل نمبر ہیک کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں دنیا بھر میں کئی اداروں کو تاوان وصول کرنے کی خاطر شدید سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ہزاروں مقامات پر کمپیوٹر لاک ہو گئے، ان اداروں سے کمپیوٹر کھولنے کے لیے 300 ڈالر بِٹ کوئن کی شکل میں تاوان کا مطالبہ کیا گیا، امریکا، برطانیہ، چین، روس، اسپین، اٹلی اور تائیوان سمیت 100 ملکوں میں اس حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
Load Next Story