نوازشریف کو کوئی تکلیف نہیں دی جیل میں والی بال کھیلتے تھے پرویز مشرف

نیوزلیکس معاملے پر بے قصور لوگوں کو سزا دی گئی، مشرف

نیوزلیکس معاملے پر بے قصور لوگوں کو سزا دی گئی، مشرف: فوٹو: فائل

سابق صدر پرویزمشرف نے کہاہے کہ نوازشریف جیل میں والی بال کھیلا کرتے تھے، میں نے انھیں کوئی تکلیف نہیں دی۔


نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ تاثرغلط ہے کہ جیل میں شریف برادران کو تکلیفیں دی گئیں۔ نوازشریف کہتے ہیں اٹک قلعہ میں ہمیں خوفزدہ کرنے کیلیے بچھواورسانپ چھوڑے جاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہے، میں نے اپنے کمزور دشمن سے مقابلہ نہیں کرنا چاہا۔

پرویز مشرف نے کہا کہ نیوزلیکس معاملے پر بے قصور لوگوں کو سزا دی گئی۔ نواز شریف اور پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کیلیے عمران کی سولو فلائیٹ نہیں چل سکتی۔
Load Next Story