کامیابی کے سنہری اصول

کامیابی درحقیقت پُرعزم سفر اور مرحلہ وار کوششوں کا ایک سلسلہ ہے جسے طے کرکے انسان کامیابی کی سند پاتا ہے۔


یقیناً اکثر حالات موافق نہیں ہوتے، نتائج اُمیدوں کے خلاف نکلتے ہیں مگر یہی صبر، برداشت اور مستقل مزاجی کی منزل ہے۔

QUETTA: کامیابی کا حصول اور زندگی کی خوشیاں حاصل کرنا ہر انسان کی خواہش اور حق ہے، لیکن اِس پُرعزم سفر کیلئے مرحلہ وار کوششوں کا ایک سلسلہ ہے جسے طے کرکے ہی انسان کامیابی کی سند پاتا ہے، ایسے ہی چند بنیادی اصول اور نکات درج میں تحریر کئے جارہے ہیں جو مایوس اور دل برداشتہ انسانوں کیلئے تبدیلی کی بنیاد ثابت ہوسکتے ہیں۔

 

کامیابی نام ہے خوشی کا

خوش رہنا اور مسکرانا سیکھیے اور شکایات کرنا چھوڑدیں۔ سوچیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور جو آپ سے پیار کرتے ہیں، وہ کیا چاہتے ہیں؟ اچھی طرح سوچیں اور فیصلہ کریں اور پھر محنت شروع کیجئے۔ کوئی کچھ بھی کہے، کچھ بھی سوچے، حالات کیسے ہی ہوں، محنت کرتے رہیں۔ وقت خود آپ کو کامیاب ثابت کردے گا۔

 

سکون، آسودگی اور خوشی

کچھ لوگ پیسے کے حصول کو کامیابی سمجھتے ہیں تو کچھ روحانی معاملات کو، حالانکہ کامیابی اِن دونوں کے میزان کا نام ہے۔ اِس اہم نکتے کو سمجھیے۔

 

کامیابی کا راز، آپ کا اپنا رویہ

یاد رکھیے، کوئی شخص اُس وقت تک ظاہری کامیابی حاصل نہیں کرسکتا، جب تک وہ ذہنی کامیابی حاصل نہیں کرلیتا۔ کامیاب ہونے کا یقین کامیابی کی جانب پہلا اور لازمی قدم ہے۔ آپ کا رویہ آپ کا راہنما ہے۔

 

سیکھنا، سمجھنا، لکھنا، علم کی بنیاد ہے

رویے کے بعد علم کامیابی کی کنجی ہے۔ کسی بھی کام پر دسترس اُسی وقت حاصل کی جا سکتی ہے، جب اُس کے بارے میں مکمل علم ہو۔ علم کا حصول ممکن ہے سیکھنے سے۔ کسی دوسرے کے تجربے سے فائدہ اُٹھانا اور اُسے سننا بھی ایک طرح سے سیکھنا ہے۔ لکھنے یا بیان کرنے سے علم مزید پختہ ہوجاتا ہے۔

 

رحمت، محنت، کامیابی

یقیناً اکثر حالات موافق نہیں ہوتے، نتائج اُمیدوں کے خلاف نکلتے ہیں مگر یہی صبر، برداشت اور مستقل مزاجی کی منزل ہے۔ محنت اِس منزل پر رکتی نہیں آگے بڑھتی ہے اور جو بڑھ گیا، وہ کامیاب ہوا۔

 

ناکامیاں، کامیابی کا زینہ ہیں

اکثر افراد ناکامیوں سے ڈر جاتے ہیں، پیچھے ہٹ جاتے ہیں یا راستہ بدل لیتے ہیں۔ یاد رکھیں، ناکامیاں، کامیابیوں کی بنیاد ہیں۔ اِن سے سیکھیں، معاملات و عادات کو صحیح کیجئے اور آگے بڑھیں۔

 

جہدِ مسلسل، کامیابی

کامیابی پر خوش ہونا اچھی بات ہے بلکہ خوشی ہی کامیابی ہے، مگر کامیابی کو حتمی سمجھنا غفلت اور بے وقوفی ہے۔ زندگی جہدِ مسلسل ہے، یہ نام ہے کامیابیوں اور ناکامیوں کے سلسلے کا اور اِس اصول کو فراموش مت کیجئے۔

 

اُٹھو، کامیابی کے لئے

سوچنا اچھی بات ہے۔ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا بہت اچھی بات مگر بہت زیادہ سوچنا فیصلوں کو کمزور کردیتا ہے۔ وقت ضائع کرنے سے بہترہے، کر گزرو۔ نتیجے میں جیت جاؤ گے یا سیکھ جاؤ گے۔

 

کامیاب انسان، روشن ستارے

کامیاب انسان، روشن ستاروں کی طرح ہوتے ہیں۔ جن کی روشنی سے ہزاروں دلوں میں اُمید کی کرنیں پیدا ہوتی ہیں۔ اِس لئے کامیاب انسانوں سے سیکھئے اور اگر ممکن ہے تو اُن کی صحبت اختیار کیجئے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا لکھاری کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کےساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |