فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی آئی ایس پی آر

چاروں دہشت گردوں کوخیبر پختونخوا کی جیل میں تختہ دارپرلٹکایا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 17, 2017
چاروں دہشت گردوں کوفوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

CHRISTCHURCH: فوجی عدالت سے سزا یافتہ مزید 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ سزا پانے والے دہشت گردوں میں ہارون الرشید ولد میاں سیدعثمان ، گل رحمان ولد زرین، احمد علی ولد بخت کرم اور اصغر خان ولد عزیزالرحمان شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

آئی ایس پی آرکے مطابق چاروں دہشت گرد کالعد م تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم رکن تھے، یہ دہشت گرد شہریوں اورسیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ تعلیمی اداروں کی تباہی میں ملوث تھے، انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، ان کے خلاف مقدمات کی سماعت فوجی عدالت میں ہوئی، فوجی عدالت نے انہیں مقدمے کی سماعت کے بعد سزائے موت سنائی تھی، چاروں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں تختہ دار پر لٹکایا گیا۔

واضح رہے کہ آپریشن رد الفساد کے آغاز کے ساتھ ہی دہشت گردوں کی سزاؤں پر عمل درآمد میں تیزی آئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں