تحریک انصاف نے طارق فاطمی سے متعلق غلط ٹویٹ پر معذرت کر لی

طارق فاطمی سے متعلق ٹویٹ غلط فہمی کی بنا پر ہوئی، نعیم الحق


ویب ڈیسک May 17, 2017
طارق فاطمی سے متعلق ٹویٹ غلط فہمی کی بنا پر ہوئی، نعیم الحق. فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے طارق فاطمی سے متعلق غلط ٹویٹ کرنے پر معذرت کر لی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ طارق فاطمی سے متعلق ٹویٹ غلط فہمی کی بنا پر ہوئی جس پر تحریک انصاف معذرت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر طارق فاطمی کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں طارق فاطمی کو بھی چین میں گئے پاکستانی وفد کے ہمراہ دکھایا گیا تھا۔ اسی ٹویٹ کو بنیاد بنا کر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر بھی کردی اور حکومت پر سنگین الزامات بھی عائد کر دیئے جب کہ نعیم الحق نے بھی پریس کانفرنس کر کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا مطالبہ

بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ تصویر جعلی تھی جس پر شیریں مزاری نے سوشل میڈیا سے ٹویٹ ہٹا لی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کا کام ہی جھوٹ بولنا اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |