افغانستان میں سرکاری ٹی وی اسٹیشن پر داعش کا حملہ

حملے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے جب کہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر محصور ہیں


ویب ڈیسک May 17, 2017
حملہ کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، فوٹو : فائل

افغانستان میں سرکاری ٹی وی اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں سرکاری ریڈیو ٹی وی اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ٹی وی اسٹیشن اور اس سے متصل علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کابل میں صدارتی محل کے قریب خود کش حملہ، 5 افراد ہلاک

افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 4 دہشت گرد ٹی وی اسٹیشن کی عمارت میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، 2 حملہ آور اب بھی عمارت کے اندر موجود ہیں اور سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ جاری ہے۔ ٹی وی اسٹیشن کے سربراہ سمیت کم از 12 ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے تاہم دیگر لوگ عمارت کے اندر ہی محصور ہیں۔ دوسری جانب حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |