محمد نواز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

بکیز سے رابطے کے جرم میں محمد نواز پر ایک ماہ کی پابندی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد


Sports Reporter May 17, 2017
محمد نواز کو 6 ماہ زیر نگرانی رکھا جائے گا اور انہیں اس دوران اینٹی کرپشن پروگرامز میں شرکت کرنا ہو گی۔ فوٹو : فائل

بکی کے رابطوں پر تاخیر سے آگاہ کرنے پر کرکٹر محمد نواز پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ انہیں 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

کرکٹر محمد نواز پر دورہ آسٹریلیا کے دوران بکی کے رابطہ کرنے پر پی سی بی حکام کو بروقت آگاہ نہ کرنے کا الزام تھا، پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کرکٹر کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر ان کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق 16 مئی سے ہو گا جس کے ساتھ انہیں 2 لاکھ روپے بطور جرمانہ بھی جمع کروانے ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

محمد نواز کو 6 ماہ زیر نگرانی رکھا جائے گا اور انہیں اس دوران اینٹی کرپشن پروگرامز میں شرکت کرنا ہو گی، پروگرامز میں عدم شرکت یا کسی اور شق کی خلاف ورزی پر مزید ایک ماہ کی معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |