افغانستان میں 2 پاکستانی سفارتکار 5 گھنٹے حراست میں رہنے کے بعد رہا

دوران حراست دونوں پاکستانی اہلکاروں کو ہراساں بھی کیا گیا، ذرائع


ویب ڈیسک May 17, 2017
دوران حراست دونوں پاکستانی اہلکاروں کو ہراساں بھی کیا گیا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

افغانستان میں 2 پاکستانی سفارتکاروں کو افغان انٹیلی جنس نے 5 گھنٹے تک حراست میں رکھا اور پھر چھوڑدیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان میں تعینات 2 پاکستانی سفارتکاروں کو افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا تاہم 5 گھنٹے تک دونوں سفارتکاروں کو تحویل میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران حراست دونوں پاکستانی اہلکاروں کو ہراساں بھی کیا گیا جب کہ گرفتار اہلکاروں میں منیر شاہ اور حسن خانزادہ شامل تھے۔



دوسری جانب دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور عبدالناصر یوسفی کو طلب کیا اور کابل میں پاکستانی سفارت خانے کے ملازمین کے اغوا پر شدید احتجاج کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے حکام نے احتجاجی مراسلہ بھی افغان ناظم الامور کے حوالے کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اہلکاروں کی حراست سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے جب کہ ایسے واقعات سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔



احتجاجی مراسلے میں مزید کہا گیا کہ افغان خفیہ ایجنسی نے سفارت کاری قوانین کی خلاف ورزی کی، سفارت خانے کے ملازمین اور اہلکاروں کو سفارتی استثناء حاصل ہوتا ہے۔ پاکستان نے اپنے مراسلے میں واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |