سرکاری ملازمتوں پر پابندی جمہوریت پر قدغن ہے نثار کھوڑو

قبل از وقت فیصلہ دیا گیاہے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا


Staff Reporter January 24, 2013
قبل از وقت فیصلہ دیا گیاہے،الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو جمہوری حکومت پر قدغن لگانے کے مترادف قرار دیاہے اورکہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو حکومت کی جانب سے چیلنج کیا جائے گا۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری نہ ہونے کے متعلق فنکشنل لیگ کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائرکرنے کی خبر اخبار میں پڑھی ہے تاہم عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے جب موصول ہوگا تو اس کو پڑھ کر تفصیلی جواب دیا جائے گا ۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی مدت 7اپریل کو پوری ہورہی ہے ۔

4

الیکشن کمیشن سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کرکے منتخب حکومت کو نگراں حکومت بنارہا ہے کیونکہ قانونی طور پر عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھرتی ،افسران کی تقرری تبادلے سمیت فنڈ کے استعمال پر پابندی عائد کی جاتی ہے تاہم پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے منتخب حکومت کے ہوتے ہوئے سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کرکے قبل از وقت فیصلہ دیا ہے الیکشن کمیشن کو یہ فیصلہ نہیں دینا چاہیے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |