یواین او کے مبصرین کو ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں سے آگاہ کردیا آئی ایس پی آر

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک May 17, 2017
اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو جی ایچ کیو مدعو کرکے بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو جی ایچ کیو مدعو کیا گیا جہاں انہیں بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے آگاہ کیا گیا جب کہ مبصرین کو ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت نے 10، 13 اور 16 مئی کو ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں چھوٹے، خودکاراور بھاری ہتھیاراستعمال کیے گئے، بھارتی فوج نے کوٹ کوترا، کیرالہ سیکٹر، سبز کوٹ، بردہ، ٹنڈر، کھوئی رٹہ سیکٹر پر جارحیت کی جس سے ایک شہری شہید اور 15 افراد زخمی ہوئے جب کہ بھارتی فوج کی بلا اشتعال سیزفائر خلاف ورزیوں پر احتجاج رکارڈ کرایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |