بلوچستان فائرنگ سے عالم دین سمیت 3 افراد جاں بحق

مفتی رحمت اللہ جامع مسجد کے پیش امام تھے، اورماڑہ میں 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا

مفتی رحمت اللہ جامع مسجد کے پیش امام تھے، اورماڑہ میں 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا گیا فوٹو: فائل

کوئٹہ اور اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں عالم دین مفتی رحمت اﷲ سمیت 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے۔

ایف سی، لیویز نے مختلف کارروائیوں میں جرائم پیشہ افراد کے گروہ کے 5 ارکان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دوگاڑیاں برآمدکرلیں، گولہ بارود اور بم ناکارہ بناکر تخریب کاری کے منصوبے کوناکام بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامع مسجد میاں خان کے پیش امام مفتی رحمت اﷲ کو قتل کردیا، شاہرگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خانہ بدوش عبدالباری جاں بحق ہوگیا۔




کوہلو میں دوگروہوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا عمر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پشین سے نمائندے کے مطابق ایف سی نے گھر سے عزیز اﷲ سید محمد اور واجد کو گرفتارکرکے گاڑی اور تین کلاشنکوفیں برآمد کرلیں جبکہ لیویز نے فائرنگ کرکے فرارہونے والے دوملزمان کو گرفتارکرکے دوکلاشنکوفیں اور ایک گاڑی قبضے میں لے لی، اورماڑہ میں فورسز نے ایک بیگ میں رکھاگیا پانچ کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا جبکہ خضدار میں پولیس اہلکار کے گھر کے باہر رکھا گیا باردی مواد بھی ناکارہ بنادیاگیا۔
Load Next Story