سعودی اتحادی افواج کی یمن میں بمباری 23 افراد ہلاک

حوثی باغیوں کی اطلاع پر گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم غلطی سے شہریوں کی گاڑی تباہ ہوگئی،سعودی فوجی اتحاد


ویب ڈیسک May 17, 2017
حوثی باغیوں کی اطلاع پر گاڑی کو نشانہ بنایا تاہم غلطی سے شہریوں کی گاڑی تباہ ہوگئی،سعودی فوجی اتحاد،فوٹو:فائل

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوب مغربی شہر طئیز میں حوثی باغیوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 23 شہری ہلاک ہوگئے۔ مقامی نیوز ایجنسی صبا نیوز کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیارے نے طئیز میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں عام شہری سوار تھے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب فوجی حکام نے کارروائی میں 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حملے کو غلطی قرار دیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی اطلاع پر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم غلطی سے شہریوں کی گاڑی تباہ ہوئی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یمن میں خانہ جنگی کے دوران اب تک 8 ہزار افراد ہلاک اور 40 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں