بھارت پاکستان کو دھمکانے سے باز رہےمولانا فضل الرحمن

متعلقہ حلقوں کے تحفظات دور ہونے تک بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ نہ دیا جائے

پاکستان کو دہشتگرد قرار دینے کی رٹ بند کرکے بھارت پہلے اپنے ملک میں صفائی کرے۔ فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو دھمکانے سے باز رہے ہماری مذاکرات کی پیش کش کو کمزوری نہ سمجھے۔

حکومت پاکستان جب تک متعلقہ حلقوں کے تحفظات دور نہیں ہوتے بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ نہ دے اور مسئلہ کشمیر پر کمزور مو قف اختیار نہ کرے۔ 65سال سے ہم اپنی آزادی کی حفاظت کر رہے ہیںاور انشااﷲ آئندہ بھی کریں گے۔ بھارتی لیڈر پاکستان کو دھمکانے سے باز رہیں اور مذاکرات کی پیش کش کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں ۔ مولانا فضل الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے بار بار کہا کہ برصغیر میں پائیدار امن کیلیے بنیادی مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔ جب تک یہ حل نہیں ہوتا باقی سب اقدامات عارضی ہوں گے۔




پچھلے کئی سال سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ریل، بس، کھیل کود، گانے بجانے ، ویزے، تجارت پر معاہدات ہوئے جو لائن آف کنٹرول پر ہونے والے ایک ہی جھٹکے سے الٹ پلٹ ہوگئے ، فضل الرحمن نے کہا کہ بھارت نے دنیا بھر میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کی رٹ لگائی ہوئی تھی اب اس کے وزیر داخلہ نے خود تسلیم کیا کہ بھارت میں بھی دہشت گرد انتہا پسند تنظیمیں کام کر رہی ہیں۔ اب بھارت کو چاہیے کہ وہ پہلے اپنے ملک میں صفائی کرے۔
Load Next Story