ریلوے میں ڈیزل بحران شدت اختیار کر گیا 8ٹرینیں بند

ٹرینیں عارضی طور پر بند کیں، ڈیزل کی قلت دور ہوتے ہی بحال کر دی جائینگی،انتظامیہ


Numaindgan Express January 24, 2013
ٹرینیں عارضی طور پر بند کیں، ڈیزل کی قلت دور ہوتے ہی بحال کر دی جائینگی،انتظامیہ۔ فوٹو: فائل

محکمہ ریلوے میں ڈیزل کی قلت کا بحران دوبارہ شدت اختیار کر گیا ہے جس کے باعث ریلوے حکام نے 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں۔

اس صورت حالکی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب دھند کی وجہ سے بھی ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ کو فنڈز اور ڈیزل کی کمی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ٹرینیں منسوخ کرنا پڑ رہی ہیں، بدھ کو غوری، بدر، کراچی، لاثانی ایکسپریس، بابو ٹرین اور سرگودھا پسنجر سمیت 8 ٹرینیں غیر معینہ مدت کیلیے بند کر دی گئیں۔

10

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹرینیں عارضی طور پر بند کی گئی ہیں، بہت جلد ڈیزل کی قلت دور ہو جائے گی جس پر تمام ٹرینیں بحال کر دی جائیں گی۔ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر بھی ڈیڈ اسٹاک زیر استعمال آنے کیوجہ سے کراچی کیلیے روانہ ہونیوالی ملت ٹرین میں روہڑی اسٹیشن جبکہ پاکستان ایکسپریس میں ملتان تک کا تیل ڈالا گیا۔ این این آئی کے مطابق پی ایس او کی طرف سے ریلوے کا چیک بائونس ہونے کے بعد ڈیزل کی فراہمی رکنے سے آپریشنل سسٹم تعطل کا شکار ہو گیا تاہم ریلوے نے اوپن مارکیٹ سے 80ہزار لیٹر ڈیزل خرید لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں