پاک افغان وفد کی ملاقات سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق

افغان حکام کا کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں تعینات پاک فوج ہٹانے کا مطالبہ۔


ویب ڈیسک May 18, 2017
افغان حکام کا کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں تعینات پاک فوج ہٹانے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور افغان حکام کی باب دوستی چمن پر ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے کسی ہم آہنگی پر پہنچنے تک جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان اور افغان حکام کی ون سٹار بارڈر فلیگ میٹنگ ہوئی، دونوں ملکوں کے نمائندوں کی ملاقات باب دوستی چمن پرہوئی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نے کی جب کہ افغان وفد کی قیادت افغان بارڈر پولیس کے سابق بریگیڈیئر نے کی۔

ملاقات میں افغان وفد نے مطالبہ کیا کہ کلی جہانگیر اور کلی لقمان میں بین الااقوامی بارڈر پر تعینات پاکستانی فوجیوں کو ہٹایا جائے جس کے جواب میں پاکستانی وفد نے کہا کہ پاکستانی فوجی انٹرنیشنل سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقے میں تعینات ہیں اور یہیں رہیں گے تاہم دونوں فریقین نے مردم شماری تک سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں