کنٹینراسکینڈل کے3 افسران کی اہم عہدوں پرتعیناتی
50 ارب روپے کے اسکینڈل میںمعطل ہونیوالے افسران چند روز قبل ہی بحال ہوئے تھے
ایف بی آرمیں گریڈ 19 تا 21 کے13 افسروں کوتبدیل کرتے ہوئے 50 ارب روپے کے کنٹینر اسکینڈل میںمعطلی کے بعد بحال ہونیوالے 3 افسران کو اہم ترین عہدوں پر تعینات کیاگیا ہے۔
تبدیل ہونیوالے گریڈ19 کے7 افسروں کواون پے سکیل پرگریڈ20کی سیٹوں پر تعینات کیاگیا۔ ایف بی آر کے سینیئر افسر نے بدھ کو ''ایکسپریس''کوبتایاکہ کنٹینرکیس میں مبینہ طور پرملوث افسران میں گریڈ20 کی خاتون افسررفعت عابدی کوبیرون ملک سے واپس بلوایا گیا تھا۔ انھیںایک سینیئرعہدے پر فائز افسرکی بیوی کی دوست ہونے کی وجہ سے اون پے اسکیل پر گریڈ21میںبطورچیف کلکٹر (او پی ایس )سائوتھ اپریزمنٹ کراچی تعینات کیاگیا ہے۔
دوسرے افسر امیر محمد خان مروت کوڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کے اہم ترین عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ تیسرے افسر عاشر عظیم گل کوگریڈ20 کی سیٹ پربطور ڈائریکٹر(او پی ایس)تعینات کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20 کے افسرمحمدیحیٰی کوچیف کلکٹر (او پی ایس)ساوتھ اپریزمنٹ کراچی،خاور فرید مانیکا کوڈائریکٹر جنرل (او پی ایس) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی، جنید اکرم کوکلکٹر ایم سی سی پریوینٹو لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 19 کے فضل یزدانی خان کو چیف (او پی ایس) ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد،عبد الرشید شیخ کو کلکٹر(او پی ایس)ایم سی سی پریوینٹو کراچی،منظورحسین میمن کوکلکٹر(او پی ایس) کلکٹریٹ ایڈجوڈیکیشن ٹوکراچی،عامر احمد کو ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیو ایشن کراچی، ڈاکٹر ذوالفقار احمد ملک کوکلکٹرایم سی سی اپریزمنٹ کراچی، راجا طاہر مجید کو کلکٹریٹ کسٹمز اپیلز لاہور جبکہ سیدطارق ہُدی کو ایف بی آر جوائن کرنے پرکلکٹراوپی ایس ایم سی سی پیکس کراچی تعینات کر دیاگیاہے۔