21 مئی کو متوقع ملاقات میں نوازشریف ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے
اس متوقع ملاقات کے بعد پاکستان اور امریکا کے دوران تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔
وفاقی حکومت نے 21 مئی کو سعودی عرب میں وزیراعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان متوقع ملاقات کیلیے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
وفاقی حکومت کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس متوقع ملاقات میں وزیراعظم امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے جبکہ ملاقات کے ایجنڈے میں دہشت گردی کے خاتمے، عالمی حالات ،بھارت کی پاکستان میں مداخلت، مسئلہ کشمیر ،افغان امور ،پاک امریکا تعلقات ،معشیت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔
اس متوقع ملاقات کے بعد پاکستان اور امریکا کے دوران تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہوسکتا ہے۔ سعودی عرب کے شہر ریاض یو ایس اسلامک کانفرنس شروع ہوگی۔ اس کانفرنس میں امریکا، پاکستان سمیت اہم ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سے متوقع ملاقات میں وزیراعظم واضح کریں گے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ متوازن اور مربوط تعلقات چاہتا ہے۔