مسجد نبویؐ میں معذور افراد کیلیے 3 ہزار وہیل چیئرز کا انتظام
مسجد نبویؐ کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر وہیل چیئر رکھی جائیں گی۔
مسجد نبویؐ میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے ذمے دار ادارے نے رمضان المبارک کے دوران معذور اور عمر رسیدہ افراد کی سہولت کیلیے 3000 وہیل چیئر فراہم کر دیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق مسجد نبویؐ کے نگراں ادارے کے ڈائریکٹر برائے انتظامی امور سعود بن مساعد الصاعدی کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مسجد نبویؐ میں عبادت کیلیے آنے والے معذور اور معمر افراد کی نقل و حرکت کیلیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ مسجد نبویؐ کے تمام داخلی اور خارجی دروازوں پر وہیل چیئر رکھی جائیں گی تاکہ کسی بھی ضرورت مند کو آمد ورفت میں دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔