بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کی منت سماجت شروع کردی

ٹور سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے آنے والے ماہرکے سامنے اعلیٰ حکام بچھ گئے


Sports Desk/AFP May 18, 2017
ٹور سے قبل سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے آنے والے ماہرکے سامنے اعلیٰ حکام بچھ گئے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش نے دورے کیلیے آسٹریلیا کی منت سماجت شروع کردی، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے آنے والے ماہر سین کارول کے آگے وزیرداخلہ اور دوسرے آفیشل بچھ گئے۔

آسٹریلیا نے 2015 میں بنگلہ دیش کا ملتوی کیے جانے والا ٹور رواں برس اگست میں ری شیڈول کیا جس میں 2 ٹیسٹ کھیلے جانے ہیں، اس بار بھی اسے سیکیورٹی کلیئرنس سے ہی مشروط کیا گیا ہے، بنگلہ دیش میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی ماہر سین کارول ان دنوں ڈھاکا پہنچے ہوئے ہیں، انھیں وزیرکھیل اورسیکیورٹی حکام کی جانب سے بریفنگ دینے کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم کی حفاظت کیلیے بنائے گئے پلان سے بھی آگاہ کیا گیا، کینگروز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ جس قسم کی سیکیورٹی کسی مہمان سربراہ مملکت کو فراہم کی جاتی ہے ویسی ہی ہم نے آسٹریلوی ٹیم کو فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم نے انھیں ضمانت دی کہ گزشتہ برس انگلینڈ کی ٹیم کو جس طرح کی سیکیورٹی فراہم کی گئی بالکل ویسے ہی انتظامات اب بھی کیے جائیں گے، اگر اس کے علاوہ بھی ان کا کوئی اضافہ مطالبہ ہوگا تو اسے بھی پورا کرنے کیلیے ہم تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں انگلش ٹیم کے دورئہ بنگلہ دیش کے موقع پر بھی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے کارول ڈھاکا آئے تھے، اس بار انھوں نے وزیر داخلہ اور پولیس سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم بنگلہ دیشی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں تاہم بی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگست میں کینگروز کا ٹور انتہائی کامیاب رہے گا جبکہ انگلینڈ کیلیے جو سیکیورٹی پلان اختیار کیا گیا ہم اس سے مطمئن مگر آسٹریلوی ٹیم کیلیے بے عیب پلان تیار کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں