شادی کے لیے مخلص شخص کے انتظار میں ہوں ریشم

میرا اصل نام صائمہ ہے،ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں


INP May 18, 2017
میرا اصل نام صائمہ ہے،ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں کہ میں شادی نہیں کرنا چاہتی بلکہ میں شادی کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے ایک وفادار مخلص اور شادی کا بوجھ اٹھانے کے قابل شخص کے انتظار میں ہوں۔

ریشم کا کہنا تھا کہ کبھی اپنی اوقات نہیں بھولتی بلکہ ہمیشہ اس یاد رکھتی ہوں۔ میرا اصل نام صائمہ ہے اور ریشم میرا فلمی نام ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ماضی اور اپنی حقیقت کو یاد رکھتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ صائمہ جو کہ کیمرے کے پیچھے تھی وہ کیا تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |