ورلڈاکنامک فورم کا اجلاس شرمین عبید کوکرسٹل ایوارڈ دیا گیا

اس ایوارڈ کوحاصل کرنے والوں میں اے آررحمان،امیتابھ بچن، ریچر ڈ گیو، یونی چکاچکا،اور اداکارمحمدعلی کے نام نمایاں ہیں


Showbiz Reporter January 24, 2013
شرمین عبید چنائے کرسٹل ایوارڈحاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون ہیں ، فوٹو : پبلسٹی

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبیدچنائے کوسوئٹزرلینڈمیں ورلڈاکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ میں کرسٹل ایوارڈسے نوازا گیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبیدچنائے کو سوئٹزرلینڈمیں ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ میٹنگ میں ہیومین رائٹس،اورخواتین کے مسائل کوفلم کے ذریعے اجاگر کرنے اور ان کی بہترین خدمات کے باعث کرسٹل ایوارڈسے نوازا گیا۔

واضح رہے شرمین عبید چنائے کرسٹل ایوارڈحاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون ہیں ورلڈ اکنامک فورم نے اس ایوارڈ کاآغاز 1995کیا۔کرسٹل ایوارڈ12سالوں میں ان شخصیات کو دیا گیاہے جنھوں نے آرٹ،کلچرل تقاریب اور فلموںکے ذریعے دنیامیں تبدیلی لانے کی کوشش کی ہواور جو لوگ دنیامیں امن قائم کرنے کے خواہاں ہوں اس سال کرسٹل ایوارڈفلمسازشرمین عبید چنائے،اداکارہ چارلیز تھیرون،وک منیزکودیاگیاہے۔

اس سے قبل اس ایوارڈ کوحاصل کرنے والوں میں اے آررحمان،امیتابھ بچن، ریچر ڈ گیو، یونی چکاچکا،اور اداکارمحمدعلی کے نام نمایاں ہیں۔کرسٹل ایوارڈحاصل کرنے والی پاکستانی فلمسازشرمین عبیدچنائے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں بہت خوش نصیب ہوںکہ پاکستان کانام روشن کرنے کیلیے میں اج اس فورم پرکھڑی ہوں ، پاکستان دنیابھرمیں اپنی فنی صلاحیت کے باعث جاناجاتاہے،میں سمجھتی ہوں فلم اورآرٹ کے ذریعے دنیا میں تیزی سے تبدیلی رونماہوسکتی ہے،نئے لکھنے والوں کو موجودہ مسائل پرتوجہ رکھنی چاہیے تاکہ مسائل کاحل نکل سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |