ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی فضل اکبر سوات سے گرفتار

ملزم اپنےدیگر ساتھیوں کے ہمراہ ملا فضل اللہ کو بارودی مواد اور سیکیورٹی فورسز کی جعلی وردیاں سپلائی کرتا تھا، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک May 18, 2017
دہشت گرد سوات میں مولا فضل اللہ کے گھرمام ڈھیرے میں اسلحہ و بارود چھپانے میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی: فوٹو: فائل

PESHAWAR: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سوات کے علاقے کوزہ بانڈہ میں کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی فضل اکبر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے سوات کےعلاقے کوزہ بانڈہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کے قریبی ساتھی اور سنگین دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں مطلوب دہشت گرد فضل اکبر کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سوات میں مولا فضل اللہ کے گھر میں اسلحہ و بارود چھپانے اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کرملا فضل اللہ کو گولہ بارود، دستی بم اور سیکیورٹی فورسز کی جعلی وردیاں فراہم کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں