شکار پور میں اسپیکر سندھ اسمبلی کا پولیس گارڈ ساتھی سمیت قتل

فائرنگ کا واقعہ قبائلی تنازع کا شاخسانہ ہے، پولیس

قتل ہونے والے دونوں اہلکار سول کپڑوں میں اور آف ڈیوٹی تھے، پولیس حکام : فوٹو : فائل

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے پولیس گارڈ سمیت 2 اہلکاروں کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین میں آغا سراج درانی کی رہائش گاہ کےقریب موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ایک دکان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دکان میں بیٹھے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گرد کسی بھی وقت سندھ اسمبلی کو نشانہ بناسکتے ہيں


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت نظام الدین بروہی اور گلاب بروہی کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں ہی پولیس اہلکار ہیں۔ دونوں اہلکار سول کپڑوں میں ملبوس تھے، پولیس اہلکار نظام الدین بروہی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا گارڈ ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: منتخب اراکین ہی اسمبلی کیلئے سیکیورٹی رسک

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ علاقے میں کیپوتہ اور بروہی برادری میں تنازع چل رہا تھا اور یہ واقعہ بھی 2 گروپوں میں تصادم کا نتیجہ ہے۔
Load Next Story