لاہور سیشن کورٹ میں دو گروپ آمنے سامنے عدالت میدان جنگ بن گئی

پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا


ویب ڈیسک May 18, 2017
پولیس نے10 ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا ہے، فوٹو : فائل

سیشن کورٹ میں لین دین کے تنازعے پر 2 گروپ آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں لین دین کے تنازعے پر ضمانت کے لئے آئے دو گروپ آمنے سامنے ہوگئے، دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اس وقت تو معاملہ رفع دفع کرادیا گیا لیکن پیشی کے بعد ایک گروپ نے دوسرے پر حملہ کر دیا، جس کے بعد دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اینٹوں کی بارش کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نےعدالت کا دروازہ بند کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد کو تھانہ اسلام پورہ منتقل کردیا ہے جبکہ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں