قومی کرکٹر محمد نواز مداحوں سے معافی کے طلبگار

ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے میرے ملک کی عزت پر حرف آئے، محمد نواز


Sports Desk May 18, 2017
ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے میرے ملک کی عزت پر حرف آئے، محمد نواز۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: اسپاٹ فکسنگ کی پیش کش پر تاخیر سے حکام کو آگاہ کرنے پر سزا پانے والے کرکٹر محمد نواز نے اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد نواز نے اپنا پیغام میں کہا کہ "میں نے پی سی بی حکام کو اسپاٹ فکسنگ کیلیے رابطہ کی اطلاع تاخیر سے کرنے کی غلطی کی، میں نے پیش کش کو مسترد کر دیا تھا اور اخلاقی طور پر کچھ برا نہیں کیا۔" امید کرتا ہوں کے میرے مداح میری اس غلطی پر مجھے معاف کر دیں گے، ایسا کوئی کام نہیں کروں گا جس سے میرے ملک کی عزت پر حرف آئے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد نواز پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

پی سی بی حکام نے تاخیر سے اطلاع کرنے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے محمد نواز کا سینٹرل کنٹریکٹ معطل کرتے ہوئے ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی جب کہ انہیں 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ پابندی کے دوران انہیں اینٹی کرپشن پروگرام کا حصہ بھی بننا ہو گا، رویہ بہتر رہنے پر ایک ماہ بعد کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہو گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد نواز کے کیس نے تضادات کی پٹاری کھول دی

واضح رہے کہ محمد نواز کو دسمبر میں دورہ آسٹریلیا کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی جس کے بارے میں انہوں نے حکام کو پی ایس ایل کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے کہنے پر حکام کو آگاہ کیا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے مطابق آل راﺅنڈر سے کسی بکی نے نہیں بلکہ ناصر جمشید نے رابطہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |