بھارتی وزیرِ ماحولیات انیل مادھو چل بسے

انیل مادھو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھیوں میں تھے


ویب ڈیسک May 18, 2017
انیل مادھو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھیوں میں تھے، فوٹو؛ فائل

بھارت کے وفاقی وزیر برائے ماحولیات انیل مادھو دیو 60 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل مادھو کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تھا اور وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ گزشتہ روز وہ مختلف سرکاری تقریبات میں نریندر مودی کے ساتھ دیکھے گئے تھے لیکن آج صبح اچانک سینے میں شدید تکلیف اٹھنے پر انہیں دہلی کے ''آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز'' کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چند گھنٹوں بعد ہی وہ چل بسے۔ ڈاکٹروں نے بھی انیل مادھو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجہ دل کا دورہ قرار دی۔

بھارت میں تعمیرات کے شعبے میں ماحولیاتی قوانین انیل مادھو ہی کی کوششوں سے شامل ہوئے جب کہ دوسری جانب انہوں نے بھارت میں جینیاتی ترمیم شدہ غذاؤں کی منظوری سے متعلق اعلیٰ سطح کی سرکاری کمیٹی کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ انیل مادھو کی موت پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے ایک دیرینہ دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں