چیمپئنز ٹرافی برمنگھم میں گرین شرٹس کا کیمپ پلیئرز کی فٹنس کو جانچا گیا

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب پاکستانی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا برمنگھم میں آغاز ہو گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔


چیمپئنز ٹرافی کے لیے لگائے گئے کیمپ میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہلکی بارش ہوئی، خراب موسم کی وجہ سے ٹیم کی سرگرمیاں انڈور فٹنس ٹیسٹ اور پریکٹس تک محدود رہیں۔ میگا ایونٹ سے قبل انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کیلیے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز کے ساتھ ٹارگٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے 7 کرکٹرز ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد سرفراز احمد کی قیادت میں انگلینڈ پہنچے، دیگر پاکستان سے روانہ ہوئے تھے، احمد شہزاد والدہ کی علالت کی وجہ سے تاخیر سے جانے کی اجازت دی گئی تھی، اوپنر بھی آج سکواڈ جوائن کر لیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔
Load Next Story