کراچی منگھوپیر میں دستی بم حملہ ایک شخص ہلاک 2 زخمی

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے منگھوپیر میں ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا، ایس پی اورنگی ٹاؤن

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے منگھوپیر میں ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا، ایس پی اورنگی ٹاؤن۔ فوٹو: فائل

منگھوپیر میں دستی بم حملے کے نتیجے مین ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔


ایس پی اورنگی ٹاؤن احمد جمال کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے منگھوپیر میں ایک گھر پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔

حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں کی جاسکی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شرو ع کردی ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے ایک شخص نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story