الیکشن کمیشن نے انتظامی اختیارات استعمال کرنے کی منظوری دے دی

انتظامی اختیارات کے تحت تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہو جائے گی، ذرائع

انتظامی اختیارات کے تحت تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہو جائے گی، ذرائع فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کی طرز پر انتظامی اختیارات استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔


چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ ساتھ انتظامی اختیارات کا بھی جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین کی مدت 30 روز کرنے کی منظوری دی، اس مقصد کے لیے عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامی اختیارات کے تحت تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہو جائے گی، الیکشن کمیشن کو سیکرٹریز، آئی جی اور دیگر سرکاری افسران کو تبدیل یا معطل کرنے کا اختیار مل جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story