الیکشن کمیشن نے انتظامی اختیارات استعمال کرنے کی منظوری دے دی

انتظامی اختیارات کے تحت تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہو جائے گی، ذرائع


ویب ڈیسک January 24, 2013
انتظامی اختیارات کے تحت تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہو جائے گی، ذرائع فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہمسایہ ملک بھارت کی طرز پر انتظامی اختیارات استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے ساتھ ساتھ انتظامی اختیارات کا بھی جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین کی مدت 30 روز کرنے کی منظوری دی، اس مقصد کے لیے عوامی نمائندگی ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتظامی اختیارات کے تحت تمام حکومتی مشینری الیکشن کمیشن کے ماتحت ہو جائے گی، الیکشن کمیشن کو سیکرٹریز، آئی جی اور دیگر سرکاری افسران کو تبدیل یا معطل کرنے کا اختیار مل جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں