پشاوراسکول میں آتشزدگی دھویں اور بھگدڑ کی وجہ سے 13 بچے بے ہوش

نجی اسکول میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا


ویب ڈیسک January 24, 2013
عید میلاد النبی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جا رہا تھا کہ اچانک اسکول کی پہلی منزل میں آگ لگ گئی فوٹو ایکسپریس

اسکول میں آتشزدگی کے باعث عمارت میں دھواں بھر جانے اور بھگدڑ کی وجہ سے 13 بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

پشاور میں صدر کے علاقے نوتھیہ کے نجی اسکول میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا تاہم دھویں اور بھگدڑ کی وجہ سے 13 بچے بے ہوش ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق دو منزلہ اسکول میں عید میلاد النبی کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا جا رہا تھا کہ اچانک اسکول کی پہلی منزل میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے بچوں کو عمارت سے باہر نکال کر آگ پر قابو پالیا۔

آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی والدین لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے، تاہم طبی امداد کے بعد بچوں کو فارغ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں