دورہ چین سے ملک میں چینی سرمایہ کاری بڑھے گی شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب حالیہ دورہ چین کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے


ویب ڈیسک May 18, 2017
وزیراعلیٰ پنجاب حالیہ دورہ چین کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے، فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ حالیہ کامیاب دورہ چین سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف چین كے كامیاب اور تاریخی دورے كے بعد لاہور واپس پہنچ گئے جہاں ایئر پورٹ پر گفتگو كرتے ہوئے كہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف كی قیادت میں چین كا حالیہ دورہ ہر لحاظ سے كامیاب رہا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں چاروں صوبوں كے وزرائے اعلی كی شركت سے دنیا بھر میں مثبت پیغام گیا ہے اور ہم پاكستان كی تعمیرو ترقی اور خوشحالی كے سفر میں مل كر چلیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انسانیت كی فلاح و بہبود كا عظیم پروگرام ہے اور مجھے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں عالمی رہنماؤں سے خطاب كرنے كا اعزاز حاصل ہوا جب کہ میری چینی قیادت اور دیگر رہنماؤں سے مفید بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے كہا كہ دورہ چین كے دوران جو محبت اور پیار ملا وہ پہلے سے كہیں زیادہ بڑھ كرتھا، حالیہ كامیاب دورے سے پاكستان میں چینی سرمایہ كاری میں مزید اضافہ ہوگا، دورہ چین كے دوران پاكستان اور چین كے مابین كھربوں روپے كے معاہدے طے پائے ہیں اور ان معاہدوں پر عملدرآمد سے پاكستان میں ترقی و خوشحالی كا دور دورہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |