دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالم اسلام سے تعاون مضبوط کرنا ہوگا پوتن

علاقے کے بحرانوں کے پُرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں، روسی صدر


APP May 19, 2017
علاقے کے بحرانوں کے پُرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں، روسی صدر۔ فوٹو: فائل

روسی صدر ولادی میر پوتن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالم اسلام کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیاہے۔

روس اور عالم اسلام کے موضوع پر ہونے والے 2 اجلاسوں کے نام اپنے پیغامات میں روسی صدر نے یقین دلایا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کے پُرامن حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ کوششیں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔

چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں ''روس اور عالم اسلام '' کے زیرعنوان تیسرا اسٹریٹجک اجلاس منعقد ہوا جبکہ ایک اور بین الاقوامی اقتصادی اجلاس18 اور19مئی کو تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں منعقد ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔