اسلام آباد ایئرپورٹ پر نائیجیرئن باشندے سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

ملزم نے ہیروئن شیمپو کی بوتلوں میں مائع شکل میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف ذرائع


ویب ڈیسک May 19, 2017
ملزم کو تفتیش کے لئے اینٹی نارکو ٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے نائیجیرین باشندے سے کروڑوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نائیجیرین باشندے اوگیجیو اولیور کے سامان سے کروڑوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی، ملزم نے ہیروئن شیمپو کی بوتلوں میں چھپا رکھی تھی۔ اس کے علاوہ گرفتار ملزم سے پونے 5 ہزار ڈالر بھی برآمد ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھئے: اسلام آباد سے بڑی تعداد میں سونا اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نائیجیرئن باشندہ نجی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا اپنے وطن واپس جا رہا تھا۔ ملزم کو تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |