مودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے عمران خان

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 19, 2017
مودی پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، عمران خان۔ فوٹو: پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی جب کہ مودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اور پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جب کہ ہمارے وزیراعظم نے دنیا کے کسی پلیٹ فارم پر بھارتی جاسوس دہشت گرد کلبھوشن کا نام تک نہیں لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو اگر اسکا حق دیا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وزیراعظم کرپشن ختم کرنے کیلئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نےکہا کہ عالمی عدالت انصاف کے کلبھوشن سے متعلق فیصلے سے لگتا ہے کہ سجن جندال جو مقصد لیکر پاکستان آیا تھا وہ اس میں کامیاب رہا، ملکی سلامتی کے خلاف کردار ادا کرنے والے حکمرانوں کا اب سیاسی جنازہ نکلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں