سرکاری بھر تیوں پر پابندی الیکشن کمیشن کو فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر نے حکومتی اعتراضات تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔


ویب ڈیسک January 24, 2013
چیف الیکشن کمشنر نے حکومتی اعتراضات تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

حکومت کا سرکاری بھر تیوں پر پابندی سے متعلق الیکشن کمیشن کو فیصلے پر نظر ثانی کر نے کا مطالبہ، چیف الیکشن کمشنر نے اعتراضات تحریری طور پر جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

وفاقی ووزراء خورشید شاہ، فاروق ایچ نائیک اور منظور ووٹو نے اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم اور کمیشن کے دیگر ارکان سے ملاقات کی، ملاقات میں ووزراء کا مو قف تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے نہ صرف ترقیاتی منصوبے متاثر ہوں گے بلکہ بھر تیوں کے لیے پہلے سے جاری کام بھی متاثر ہو گا۔

ملاقات کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ اور فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پچھلی تاریخوں میں بھر تیاں کرنے کا لزام غلط ہے ، حکومت کوئی غیر قانونی کام نہیں کرنے جا رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں