قومی اقتصادی کونسل نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی

قومی اقتصادی کونسل نے 21 کھرب 13 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی


ویب ڈیسک May 19, 2017
اجلاس میں صوبوں کے لئے 11 کھرب 12 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں 21 کھرب 12 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی منظوری دیدی گئی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر خیبر پختونخوا، وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت وفاقی و صوبائی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگراموں اور ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

قومی اقتصادی کونسل نے 18-2017 کے سالانہ بجٹ میں 26 فیصد اضافے کی منظوری دیتے ہوئے مجموعی طور پر 21 کھرب 12 ارب روپے کے ترقیاتی پروگراموں کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں صوبوں کے لئے 11 کھرب 12 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی بھی منظوری دی گئی اور پبلک سیکٹر ڈویلمپنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں صوبوں کا حصہ 2013 سے 3 گناہ بڑھا دیا گیا ہے۔ اجلاس میں یوتھ کے منصوبوں کے لئے 200 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔

وفاقی وزیر برائے پلاننگ کمیشن اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مانیٹرنگ اور ویجیلنس کا نظام بنا رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجرا اس نظام کی بنیاد پر کیا جائے گا، منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجراء کارکردگی کی بنیاد پر کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں