رمضان المبارک کا چاند 26 مئی کو نظر نہیں آئے گا ماہرین فلکیات

رمضان المبارک کا چاند 26 مئی کو نظر آنے کے امکانات کم ہیں، ماہرین فلکیات


ویب ڈیسک May 19, 2017
26 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 18 گھنٹے 55 منٹ ہوگی جو 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے، محکمہ فلکیات، فوٹو؛ فائل

ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 27 مئی کی شب نظر آئے گا اور پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہونے کا قوی امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 26 مئی کی شام پاکستان میں چاند نظر نہیں آئے گا۔ رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند 25 اور 26 مئی کی درمیانی شب 12 بج کر 45 منٹ پر پیدا ہوگا اور چاند نظر آنے کے لئے اس کی کم از کم عمر 19 گھنٹے جب کہ سورج اور چاند کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا ضروری ہے لیکن 26 مئی کی شام سورج 7 بج کر 15 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت اس کی عمر 18 گھنٹے 55 منٹ ہوگی جو مقررہ عمر سے کم ہے لہذٰا 26 مئی کی شام پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آئے گا جب کہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت رمضان کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا اور پاکستان میں پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہونے کا قوی امکان ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس سال رمضان المبارک کے روزے بھی 29 ہوں گے جب کہ عیدالفطر 26 جون بروز پیر ہونے کا قوی امکان ہے تاہم رمضان کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی تصدیق کی ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 26 مئی کو نظر آنے کے امکانات کم ہیں اور 27 مئی کو ہی چاند نظر آئے گا تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے چاند کی عمرسمیت دیگر معلومات رویت ہلال کمیٹی، مرکزی اور زونل کمیٹیوں کی دی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں