ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے وزیراعظم نواز شریف
وفاقی اور صوبائی حکومتیں ترقی کےلیے ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے اسی لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ترقی کےلیے ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں اور عالمی مالیاتی ریٹنگ کے ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کرتے ہیں، جی ڈی پی کی 5.28فیصد شرح نموقابل تحسین ہے جب کہ پاکستان کی اب تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ترقی کےلیے ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں، سی پیک منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں جب کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تمام وزرائے اعلیٰ میرے ہمراہ تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا پاکستان ترقی کے لیے متحد کھڑا ہے، ملک کی ترقی کے لیے ہمارا اتحاد دنیا کے لیے مثبت پیغام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز ہے، نا صرف توانائی کی پیدوار بلکہ سستی توانائی کی فراہمی بھی ہماری ترجیح ہے، ہم ایل این جی، کوئلہ، پن بجلی، شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ ترقی کے لیے شاہراتی اور مواصلاتی نیٹ ورکس پر توجہ دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، پی ایس ڈی پی میں صوبوں کا حصہ پہلے سے تین گنا بڑھا دیا ہے، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی صوبوں کی طرح اہم ہیں جب کہ صحت ، تعلیم اور سماجی شعبے کے منصوبے پر خاص توجہ دی جائے گی۔