نگراں سیٹ اپ میں تمام صوبوں کے گورنر تبدیل ہونے چاہیئے چوہدری نثار

گورنر پنجاب کے تو اپنے بیٹے الیکشن میں حصہ لیں گے وہ کیسے الیکشن کی نگرانی کرسکتے ہیں، چوہدری نثار


ویب ڈیسک January 24, 2013
چوہدری نثارعلی نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ تمام صوبوں میں سیاسی جماعتوں کے گورنر بیٹھے ہوں اور ان کی نگرانی میں انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ نگراں سیٹ اپ میں چاروں صوبوں کے گورنر تبدیل ہونے چاہیئے۔

چوہدری نثارعلی خان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے رائیونڈ میں ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ تمام صوبوں میں سیاسی جماعتوں کے گورنر بیٹھے ہوں اور ان کی نگرانی میں انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ صرف گورنرز ہی نہیں بلکہ آئی جیز اور سیکریٹریز بھی تبدیل ہونے چاہیئے، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کے تو اپنے بیٹے الیکشن میں حصہ لیں گے وہ کیسے الیکشن کی نگرانی کرسکتے ہیں، اب صوبوں کے گورنر صدر نے نہیں بلکہ وزیراعظم نے تبدیل کرنے ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ نگراں حکومت کے حوالے سے مشاورت مکمل ہونے والی ہے، ہماری جماعت نے 6 سے 7 نام شارٹ لسٹ کئے ہیں اور تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے 2 نام تجویز کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا عمل 60 دن میں مکمل ہونا چاہیئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں