ارجن کپور کا سری دیوی کو سوتیلی ماں ماننے سے بھی انکار

بونی کپور نے ارجن کپور کی والدہ کو 1996 میں طلاق دے کر سری دیوی سے دوسری شادی کرلی تھی


ویب ڈیسک May 19, 2017
بونی کپور نے ارجن کپور کی والدہ کو 1996 میں طلاق دے کر سری دیوی سے دوسری شادی کرلی تھی، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ارجن کپور نے ان سے کسی قسم کے رشتے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور معروف فلمساز بونی کپور کی پہلی اہلیہ مونا شورے کے بڑے بیٹے ہیں، بونی کپور نے 1996 میں پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سری دیوی سے شادی کرلی تھی جس کے بعد سے ارجن کپور کا سوتیلی والدہ سے تعلق کبھی ٹھیک ہی نہیں رہا لیکن اب ارجن کپور نے بھی پہلی بار اس حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

ارجن کپور کا فلم ''ہاف گرل فرینڈ'' کی نمائش کے حوالے سے انٹرویو میں سوتیلی بہنوں سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ میری سری دیوی یا ان کی بیٹیوں جھانوی اور خوشی سے کم ہی ملاقات ہوتی ہے اور نہ ہی کبھی ہم نے ایک ساتھ وقت گزارا ہے لہٰذا ایسے میں ہمارے درمیان کسی قسم کے رشتے کا وجود ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ارجن کپور کی فلم ''ہاف گرل فرینڈ'' سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں