اپوزیشن جماعتیں نگران وزیراعظم کیلئے 6 ناموں پرمتفقمولانا فضل الرحمان نے مہلت مانگ لی

نگران وزیر اعظمٰ کیلئےعطااللہ مینگل، محمود اچکزئی، ناصر اسلم زاہد،میاں اجمل،عاصمہ جہانگیر اور شاکر اللہ جان شامل ہیں۔

اپوزیشن جماعتیں نگران سیٹ اپ کی مدت 90 روز سے کم کرکے 60 روز کرنے پر بھی متفق ہوگئیں۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

اپوزیشن جماعتیں نگران وزیر اعظم کے لئے 6 ناموں پر متفق ہوگئی ہیں تاہم جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نام تجویز کرنے کے لئے مزید 4 روز کی مہلت مانگ لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد نگران وزارت عظمٰی کے لئے 6 ناموں پر اتفاق کرلیا ہے جن میں عطااللہ مینگل، محمود خان اچکزئی، جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد، جسٹس ریٹائرڈ میاں اجمل، عاصمہ جہانگیر اور جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان شامل ہیں۔


اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت میں مولانا فضل الرحمان نے نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کرنے کے لئے 4 روز کی مہلت مانگی ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں 2 حتمی نام حکومت کو پیش کئے جائیں گے۔ مشاورت میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نگران سیٹ اپ کی مدت 90 روز سے کم کرکے 60 روز ہونی چاہے۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی مدت 16 مارچ کو ختم ہورہی ہے اور آئین کے تحت انتخابات سے قبل نگران سیٹ اپ کے قیام کے لئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان باہمی اتفاق لازمی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story