چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکے

دھماکوں میں 5 خواتین اور 6 زخمیوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے


ویب ڈیسک May 20, 2017
دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: شبقدر کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا دھماکا شبقدر کے علاقے سروکلے میں ایک نجی اسکول کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں اسکول چوکیدار اور طالب علم زخمی ہوا جب کہ دوسرا دھماکا موصل کور کے علاقے میں ایک گھر کے باہر ہوا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر 3 مقامات پر بھی کریکر دھماکے کئے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شبقدر میں ایف سی کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

شبقدر میں ہونے والے دھماکوں میں 5 خواتین اور 6 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم طبی عملے کے مطابق تمام افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچوں دھماکے دیسی ساختہ کریکر کی مدد سے کئے جب کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں