شیرو مائیکرو فکشن اسٹوری

کچھ دن صبر کرلیں ابّا جی! ابھی پیسے نہیں ہیں


قیصر اعوان May 21, 2017
تمام ٹیسٹ کروائے، مہنگی مہنگی دوائیاں خریدیں۔ فوٹو: فائل

''شیرو'' اُس کے پالتو کتے کا نام تھا۔

ایک دن شیرو کی ذرا طبیعت کیا خراب ہوئی، اُس کی تو جان پر بن گئی۔

وہ شیرو کو لے کر کبھی کسی ڈاکٹر کے پاس بھاگا تو کبھی کسی ڈاکٹر کے پاس،
تمام ٹیسٹ کروائے، مہنگی مہنگی دوائیاں خریدیں،

جب تک شیرو کی صحت ٹھیک نہیں ہوئی، وہ چین سے نہیں بیٹھا۔

''بیٹا! میری دوائی ختم ہوگئی ہے'' ابّا جی نے کھانستے ہوئے آواز دی۔

''کچھ دن صبر کرلیں ابّا جی! ابھی پیسے نہیں ہیں، جب تنخواہ ملے گی تو لا دوں گا،''

اُس نے بیزاری سے جواب دیا۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا لکھاری کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔