سوات میں سود خوری کا پہلا مقدمہ درج

سود خوری ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ سوات کے تھانہ خوازہ خیلہ میں درج کیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 20, 2017
سود خوری ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ سوات کے تھانہ خوازہ خیلہ میں درج کیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

خیبر پختون خوا حکومت میں سود خور ایکٹ کے تحت کے سوات میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات میں سو خوری ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سود خوری ایکٹ کا مقدمہ تھانہ خوازہ خیلہ میں ملزم کرم زادہ کے خلاف درج کیا گیا ہے تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

اختر بادشاہ نامی شخص نے کرم زادہ کے خلاف سود خوری کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں مدعی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس نے ملزم سے گزشتہ برس کار خریدی تھی جس کی مالیت 5 لاکھ 40 ہزار روپے تھی جو وہ ادا کر چکا ہے لیکن کرم زادہ اس پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے سود یعنی 6 لاکھ 75 ہزار روپے مانگ رہا ہے لہذا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں