کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 اہلکار شہید ایک زخمی

آئی جی سندھ نے پولیس موبائل پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔


ویب ڈیسک May 21, 2017
آئی جی سندھ نے پولیس موبائل پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ - فوٹو: فائل

دھوراجی کے قریب پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بہادر آباد میں دھوراجی کے قریب نیو ٹاؤن تھانے کی موبائل پر نامعلوم افراد کی جانب سے ریکی کرنے کے بعد فائرنگ کی گئی اور اہلکاروں کے سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے، شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی افتخاراور ہیڈ کانسٹیبل یونس شامل ہیں۔ حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ پولیس موبائل پر حملہ ٹارگٹڈ لگتا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ادھر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس موبائل پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد پکڑا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |