پاکستانی عمرہ زائرین کی تعداد 11 لاکھ سے بڑھ جائے گی

خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ماہ شوال میں بھی ویزے جاری کیے جائیں گے۔

سعودی حکومت کا عمرہ سیزن کو بڑھانے کا مقصد زائرین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان سے اس سال عمرہ زائرین کی تعداد11 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

عمرے کی سعادت کے خواہشمند خواتین و حضرات کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ سعودی حکومت اس سال عمرے کے لیے ماہ شوال میں بھی ویزے جاری کرے گی۔


واضح رہے کہ پاکستان سے ہر سال شعبان اور رمضان میں4 لاکھ کے لگ بھگ زائرین عمرہ ادا کرتے ہیں لیکن اس سال یہ تعداد 5 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم پورے سال میں پاکستان سے 10 لاکھ زائرین عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہیں لیکن اس سال یہ تعداد11 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال عمرے کا سیزن شوال میں بھی جاری رکھا جائے، اس سے قبل ہر سال 15 شعبان سے عمرے کے ویزے بند کردیے جاتے تھے۔ سعودی حکومت کے اس اقدام سے عمرہ زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کا عمرہ سیزن کو بڑھانے کا مقصد زائرین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
Load Next Story