نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختصر ملاقات چاہتے ہیں امریکی سفارتی ذرائع
امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے ملاقات سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کا اشارہ دیا۔
امریکا کے سفارتی ذرائع نے خیال ظاہرکیا ہے کہ متعدد سربراہان مملکت کی موجودگی میں صدر ٹرمپ کی کسی سے علیحدہ ملاقات ممکن نہیں تاہم امریکا اس کوشش میں ہے کہ نواز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختصر ملاقات ہوسکے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے حکام نے ملاقات سے متعلق کسی قسم کی معلومات نہ ہونے کا اشارہ دیا، پاکستانی سفارتخانے کے مطابق یہ معاملہ اسلام آباد میں دیکھا جارہا ہے اور انھیں اس بارے میں کچھ پتہ نہیں۔