راہول ڈریوڈ اور انیل کمبلے دنیا بھر میں زیادہ معاوضہ پانے والے کرکٹ کوچز

راہول ڈریوڈ 4.5 کروڑ سالانہ پا رہے ہیں جو کوچنگ کے کردار میں بڑا معاوضہ ہے۔


Sports Desk May 21, 2017
بھارتی ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے اگر بورڈ سے نئے معاہدے پر اتفاق کرلیا تو انھیں 8 کروڑ سالانہ تک مل سکتے ہیں۔ فوٹو: نیٹ

راہول ڈریوڈ اور انیل کمبلے دنیا بھر میں زیادہ معاوضہ پانے والے کرکٹ کوچز ہوسکتے ہیں، اسی طرح سچن ٹنڈولکر بھی ریٹائرمنٹ کے باوجود ممبئی انڈینز سے جڑے رہنے پر بڑی رقم کما رہے ہیں۔

آئی پی ایل سے جڑے ہر کوچ کو اس کی فرنچائز سے بھاری معاوضہ مل رہا ہے، اگرچہ اس میں ان کا کام قدرے کم ہے، 2008 میں کوچ کو فرنچائز 40 لاکھ روپے سالانہ دے رہی تھیں جو وقت گزرنے کے ساتھ بڑھتا گیا تاہم اندازے کے مطابق دہلی ڈیرڈیولز کے مینٹور راہول ڈریوڈ 4.5 کروڑ سالانہ پا رہے ہیں جو کوچنگ کے کردار میں بڑا معاوضہ ہے۔

ذرائع کے مطابق رکی پونٹنگ نے بھی 2 سیزن میں ممبئی انڈینز کی کوچنگ سے اتنی ہی رقم حاصل کی جبکہ ڈینئیل ویٹوری ( بنگلور) اور جیک کیلس ( کولکتہ ) کو بھی 3.5 کروڑ سالانہ مل رہے ہیں، ادھر سہواگ ( پنجاب)، مہیلا جے وردنے ( ممبئی )، ٹام موڈی (سن رائزرز حیدرآباد) اور اسٹیفن فلیمنگ ( پونے ) کو بھی 2.3 سے 3 کروڑ تک دیے جا رہے ہیں، سب سے کم معاوضہ بریڈ ہوج (گجرات ) 70 لاکھ سالانہ پارہے ہیں،۔

واضح رہے کہ بھارتی ہیڈ کوچ انیل کمبلے نے اگر بورڈ سے نئے معاہدے پر اتفاق کرلیا تو انھیں 8 کروڑ سالانہ تک مل سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں