ہوا سے بجلی تیار کرنے والا پہلا منصوبہ باقاعدہ آپریشنل

سچل انرجی ڈیولپمنٹ کے 49.5 میگاواٹ ونڈ پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع

سچل انرجی ڈیولپمنٹ کے 49.5 میگاواٹ ونڈ پروجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

پاکستان میں ہوا سے بجلی تیار کرنے والا پہلا منصوبہ باقاعدہ آپریشنل ہوگیا،

عارف حبیب کارپوریشن کی ذیلی کمپنی میسرزسچل انرجی ڈیولپمنٹ کے 49.5 میگاواٹ ونڈ انرجی پروجیکٹ نے بجلی کی پیدا واری سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے تاہم اس ضمن میں کمپنی کو سینٹرل پاور ایجنسی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


سچل ڈیولپمنٹ کاونڈ پاور پروجیکٹ ہوا سے بجلی پیدا کرنے والا پاکستان کا ابتدائی منصوبہ ہے جو جھمپیر ونڈ کوریڈور سے متصل 680 ایکڑ اراضی پر قائم کیا گیا ہے، سچل انرجی ڈیولپمنٹ' نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ذریعے نیشنل گرڈ کو ہوا سے تیارکی گئی بجلی فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ سچل انرجی کا ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ چین کی کمپنی گولڈ ونڈ کی تیارکردہ 33 ونڈ ٹربائنز پرمشتمل ہے اور یہ پہلا منصوبہ ہے جسے سنشورکی مالی معاونت حاصل ہے جبکہ مذکورہ ونڈ پاور پروجیکٹ کی 100 فیصد فنانسنگ انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کی جانب سے کی گئی ہے۔

 
Load Next Story